گزشتہ روز کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کے بعد ریلوے حکام کی جانب اہم ریلوے اسٹیشنز پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
گزشتہ روزکوئٹہ میں ہونے والےدھماکے کے بعد ملک بھر کے اہم ریلوے اسٹیشنز کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے،لاہور ریلوے اسٹیشن کے داخلی اورخارجی راستوں کے کیمرے فعال کردئیے گئے ہیں،کیمروں کو سیکورٹی خدشات کے باعث فعال کیا گیا۔
داخلی اورخارجی راستوں پر ایک ہی ریلوے پولیس اہلکارموجود ہے،جبکہ داخلی دروازے پرلگا ایک واک تھرو گیٹ بھی خراب ہے،مسافر اور قلی بغیر چیکنگ کےہی ٹرین تک پُہنچ رہے ہیں، ریلوے اسٹیشن کے احاطے کے باہر بھی صرف ایک پولیس اہلکار موجود ہے۔
گزشتہ روز کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے میں 26 افراد جاں بحق جبکہ 56 زخمی ہوئے تھے۔