اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیسز میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو ( نیب ) کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔
ڈیوٹی جج راجہ جوادعباس کی عدالت میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کے دوران بشریٰ بی بی اپنے وکیل لطیف کھوسہ کے ہمراہ پیش ہوئیں۔
سماعت کے دوران لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جس دن احتساب عدالت نے درخواست ضمانت نمٹائی اسی دن نیب نے نیا نوٹس بھیج دیا۔
ڈیوٹی جج کی جانب سے استفسار کیا گیا کہ بشریٰ بی بی کہاں ہے؟ جس پر وہ کٹہرے میں آ کر کھڑی ہوگئیں۔
بعدازاں جج راجہ جواد عباس نے 5،5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کردی۔