اسرائیل نے لبنان کے ساتھ شمال میں اپنی سرحد سے 2 کلومیٹر تک کے 28 دیہاتوں کے رہائشیوں کے انخلاء کا اعلان کر دیا۔
اسرائیل کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے جنگجوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔
اتوار کے روز حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی مارا گیا جبکہ تین زخمی ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں۔ حزب اللہ کے اسرائیلی اہداف پر میزائل حملے، انٹیلیجنس اسٹیشن تباہ
حزب اللہ کے حملوں کے نتیجے میں اسرائیلی انٹیلی جنس سٹیشن بھی تباہ ہو گیا تھا۔
اسرائیلی ڈیفنس فورس ( آئی ڈی ایف ) کی جانب سے پیر کے روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ وزارت دفاع اور آئی ڈی ایف کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی لبنانی سرحد سے 2 کلومیٹر تک کے علاقے میں رہنے والے شمالی اسرائیل کے رہائشیوں کو گیسٹ ہاؤسز میں منتقل کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کا اعلان کر رہی ہے۔
Joint Ministry of Defense and IDF announcement:
— Israel Defense Forces (@IDF) October 16, 2023
The National Emergency Management Authority (NEMA) of the Ministry of Defense and the IDF are announcing the implementation of a plan to evacuate residents of northern Israel who live in the area up to 2 kilometers from the…
آئی ڈی ایف کی جانب سے کہا گیا کہ اس منصوبے کے نفاذ کی منظوری وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے دی جبکہ تھوڑی دیر پہلے شمالی کمان نے مقامی حکام کے سربراہوں کو اس فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔
بیان کے مطابق منصوبے کو مقامی بلدیات کے سربراہان، وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے نافذ کیا جائے گا۔