قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دوسری مرتبہ امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔
قائمقام صدر نے اپنے بیان میں پاکستان اور امریکا کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو اہم قرار دیا اور کہا صدرٹرمپ کی قیادت میں دونوں ممالک مشترکہ اہداف کیلئےمل کر کام کریں گے،سید یوسف رضاگیلانی نے امید ظاہر کی کہ اپنےدورمیں ٹرمپ جنگ زدہ علاقوں میں سلامتی اورامن یقینی بنانےکیلئےکوششیں کریں گے،اور امریکی انتظامیہ عالمی امن کی کوششوں کی حمایت جاری رکھےگی، امن وسلامتی پاکستان اورعالمی برادری دونوں کی اولین ترجیح ہے ۔