جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نجی دورے پر لندن روانہ ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مولانا راشد سومرو اور مفتی ابراربھی لندن گئے ہیں ۔ جے یو آئی کی قیادت گیارہ روز لندن میں قیام کرے گی اور واپسی سترہ نومبر ہوگی ۔
پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے مولانا فضل الرحمان کی نجی دورے میں مختلف ملاقاتیں ہوں گی ۔