وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ دوسری الیکٹرک وہیکل پالیسی کا اعلان 30 نومبر تک کر دیا جائے گا۔
انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی جانب سے اسلام آباد میں الیکٹرک بائیکس کے مختلف ماڈلز کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 100 طلبا کو مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان کیا اور بتایا کہ دوسری الیکٹرک وہیکل پالیسی کا اعلان 30 نومبر تک کر دیا جائے گا۔
رانا تنویر حسین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمارے پاس 4 ارب روپے پڑے ہیں جن سے الیکٹرک وہیکلز خریدیں گے اور حکومت الیکٹریکل وہیکلز کو سپورٹ کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ 100 ہونہار طلبہ کو مفت ای بائیکس دینے کے ساتھ چارجنگ سٹیشنز بھی بنائے جائیں گے۔
وزیر صنعت و پیداوار نے کہا کہ پاکستان تھری ویلرز برآمد کرنے کی پوزیشن میں آگیا ہے، الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ا31 کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی۔
ان کا کہنا مزید کہنا تھا کہ الیکٹرک موٹرسائیکل کو پنجاب حکومت سبسڈائز کررہی ہے، دوسری الیکٹرک وہیکل پالیسی کا اعلان 30 نومبر تک کیا جائے گا۔