اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار بانوے ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی۔۔۔اسٹاک ایکسچنج نے بلند ترین سطح کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔
کاروباری ہفتے کےپہلےروز پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں دوران ٹریڈنگ بارہ سو سےزائدپوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی،جہاں ہنڈریڈ انڈیکس1212پوائنٹس بڑھکر92072 پوائنٹس کی ریکارڈسطح پرجاپہنچا،مارکیٹ کادوران ٹریڈنگ بلندترین سطح کاسابقہ ریکارڈ 91872پوائنٹس تھا۔
کاروبار کے آغاز پرپاکستان اسٹاک ایکسچنج میں دوران ٹریڈنگ ایک ہزار سے زائدپوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی،جس کےبعد اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 92 ہزارپوائنٹس کے قریب جاپہنچی ہے،جہاں ہنڈریڈ انڈیکس 1022 پوائنٹس بڑھکر 91881 پوائنٹس پرجاپہنچا ہے۔
،گزشتہ ہفتے کاروبار کےاختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 90 ہزار 859 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔