معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال میچ کے دوران سجدہ کرنے کیا تھا تاہم اب یورو 2024ء کوالیفائرز کے دوران سلواکیہ کیخلاف میچ میں پنالٹی لینے سے قبل بسم اللہ، بسم اللہ کا ورد کرتے بھی نظر آئے۔
یورو کپ 2024ء کوالیفائرز میچ میں کرسٹیانو رونالڈ کی ہوم ٹیم پرتگال 3-2 سے فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ڈھائی سال کے معاہدے پر 22 جنوری کو سعودی فٹ بال کلب النصر ایف سی کو جوائن کیا تھا۔
رونالڈو کی النصر میں شمولیت نے سعودی پرو لیگ کو دوسرے سرفہرست کھلاڑیوں کیلئے ایک زیادہ پرکشش لیگ بنا دیا۔
اس سے قبل مئی میں الشباب کیخلاف 3-2 سے فتح میں النصر کیلئے فیصلہ کن گول کرنے کے بعد رونالڈو کا 'سجدہ' جشن بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔
سلوواکیہ کیخلاف کھیل میں جب رونالڈو نے پنالٹی کک کی تیاری کی تو اس نے چپکے سے کہا، ’’بسم اللہ، بسم اللہ‘‘ جس کا عربی میں مطلب ہے ’’شروع اللہ کے نام سے‘‘۔ یہ لمحہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا، جسے بڑی تعداد میں سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا گیا۔
رونالڈو نے پر اعتماد انداز میں پنالٹی کو گول میں تبدیل کرتے ہوئے پرتگال کی برتری کو 2-0 تک پہنچایا۔
کرسٹیانو رونالڈو کی میدان میں شاندار کارکردگی نے اس میچ کو دنیا بھر کے فٹبال شائقین کیلئے یادگار بنادیا۔