ایف آئی اے اور پولیس نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش ، دھوکہ دہی اور ہنڈی حوالہ میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میںایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے آن لائن فراڈ اور دھوکہ دہی میں ملوث ملزم محمد اسماعیل کو گرفتار کرلیاہے۔ ملزم نے شہری سے5 لاکھ 29 ہزاردھوکہ دہی سے ہتھیائے تھے۔ملزم نے وٹس ایپ پر خود کو متاثرہ شخص کا رشتہ دار ظاہر کیا۔ بعد میں ملزم اسی رقم سے عمرہ کرنے چلا گیا تھا۔ ملزم سے موبائل فون اور دیگر شواہد حاصل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔
گوجرانوالہ میں ایف آئی اے نے کارروائیاں کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ کارروائیاں گوجرانوالہ اور منڈی بہاوالدین میں کی گئیںملزمان سے691سعودی ریال،1000ترکش لیرا، 300 یورواور12لاکھ 10ہزارروپے برآمد ہوئے ہیں۔ چھاپے کے دوران متعدد ملائشین، چائینیز یوآن اور پرائز بانڈ بھی ملے ہیں۔
دوسری جانب کراچی کے ضلع کیماڑی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرلیاملزمہ سے دس کلوگرام سےزائد قیمتی منشیات برآمد ہوئی ہے۔
ایس ایس پی عارف اسلم راؤ کا کہنا تھا کہ ملزمہ تربت سےبس کےذریعےمنشیات کراچی لائی تھی منشیات پوش علاقوں میں پارٹیوں میں سپلائی کی جاتی ہےلیڈی منشیات سپلائر مہتاب زوجہ انتہائی بیش قیمت اور 10 کلو ویڈ نامی منفرد منشیات سمیت گرفتارہوئی ہےملزمہ کے قبضے سے 6 عدد پلاسٹک کے ڈبوں میں 10 کلو 300 گرام ویڈ برآمد ہوئی ملزمہ منشیات تربت بلوچستان سے لے کر مسافر بس کے ذریعے کراچی پہنچی تھی ۔