تعمیراتی شعبے کو سہولتیں دینے کےلیے وزیراعظم کنسٹرکشن پیکیج نومبر کے پہلے ہفتے میں لانے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تعمیراتی شعبے کے لیے وزیراعظم کنسٹرکشن پیکیج کی تیاری جاری ہے، پرائم منسٹر کنسٹرکشن پیکیج نومبر کے پہلے ہفتے میں لانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے کہا کہ پیکیج میں ٹیکسوں کی کوئی ایمنسٹی نہیں ہوگی، پیکیج میں تعمیراتی شعبے کو سہولتیں دی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
گھر خریدتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے؟
اپنی زمین کی قیمت چیک کرنے کا طریقہ جانئے
ذرائع نے بتایا کہ کنسٹرکشن پیکیج کےتحت کثیر المنزلہ عمارتوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ، گھر کی چھت پر رہائش بنانےکی چھوٹ دی جاسکتی ہے اور دو منزلہ عمارت پر تیسری منزل بنانے کی سہولت دی جاسکتی ہے۔
ذرائع نے کہا کہ پرائم منسٹر کنسٹرکشن پیکیج میں سستےگھروں کی تعمیر کی حوصلہ افزائی ہوگی اور ساتھ ہی نقشوں کی فیس کم کرنے کی بھی تیاری ہے۔