اداکارہ نرگس پر شوہر کی جانب سے تشدد کیئے جانے پر پنجاب حکومت نے بھی نوٹس لے لیاہے اور اس سسلے میں حنا پرویز بٹ نے اداکارہ سے ملاقات کرکے انہیں انصاف کی یقین دہانی کروائی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ نرگس کوسیکیورٹی فراہم کردی ہے،قانونی مدد فراہم کرنےکیلئے ہرممکن تعاون کیا جائےگا، خواتین پرگھریلوتشدد ایک سنگین مجرمانہ فعل ہے، یہ کوئی معمولی بات نہیں مجرم کوسزا دلوائی جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ ویمن پروٹیکشن اتھارٹی خواتین پہ تشدد پرکمپرومائزنہیں کریگی، ہر خاتون کوتحفظ اور انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ کی ہدایات کےمطابق خواتین پرتشدد حکومت کی ریڈ لائن ہے، اس واقعہ میں ملوث افراد کوانصاف کےکٹہرے میں لایاجائیگا، حکومت کی پالیسی گھریلو تشدد کے واقعات پرانتہائی سخت ہے۔