معروف گلوکار عنایت حسین بھٹی کو ہم سے بچھڑے 27 برس ہوگئے،ان کے گائے گیت آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں۔
جاندار آوازاورفن گائیکی کےذریعےلالی وڈ پر 30 سال سےزائد تک راج کرنےوالےعنایت حسین بھٹی 1953میں فلم شہری بابو میں فقیرسائیں کا کردار اور بھاگاں والا گیت عنایت حسین کی شناخت بن گیا۔
عنایت حسین نےنہ صرف اپنےآپ کوبہترین گلوکارکےطورپرمنوایابلکہ ہدایتکاری اورفلمسازی بھی کی،انہوں نےچن مکھنا ،سجن پیارا سمیت اردو اور پنجابی کی 150 سے زائد فلموں میں کام کیا۔
عنایت حسین بھٹی نےنگارایوارڈ سمیت مختلف ایوارڈ حاصل کیے,31مئی 1999 میں فنون لطیفہ کی توانا آواز ہمیشہ کیلیے خاموش ہوگئی۔





















