ایران نے غزہ میں زمینی کارروائی کی صورت میں اسرائیل کو جوابی اقدام کی دھمکی دے دی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ نے قطر میں اقوام متحدہ کے نمائندے کو آگاہ کیا کہ اسرائیل غزہ میں زمینی کارروائی کرے گا تو ایران مداخلت پر مجبور ہوگااسرائیل غزہ پر حملے سے باز نہ آیا توجواب دیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے نمائندے نے ایران کا پیغام اسرائیل تک پہنچا دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن ریڈ لائن عبور کی گئی تو جواب دینے پرمجبور ہوگا۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے فلسطین میں شمالی غزہ کے شہریوں کو علاقے سے انخلاء اور جنوبی علاقے کی طرف منتقل ہونے کا الٹی میٹم دیاتھا۔
اسرائیل کی جانب سے 13 اکتوبر کو پہلی بار غزہ کے شہریوں کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا گیا تھا کہ وہ وادی کے جنوب میں واقع علاقے میں منتقل ہو جائیں کیونکہ فوج زمینی کارروائی کا ارادہ رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ اسرائیل کی فلسطینیوں کو شمالی غزہ سے انخلا کیلئے 24 گھنٹے کی ڈیڈلائن
تاہم، ڈیڈ لائن ختم ہوتے ہی اسرائیل نے بمباری کا آغاز کر دیا تھا جس کے نتیجے میں نقل مکانی کرنے والے متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے ۔
یہ بھی پڑھیں۔اسرائیل کی انخلا کی مہلت ختم ہوتے ہی غزہ پر بمباری،حماس کا جوابی وار
اسرائیل کی طرف سے فلسطینی شہر خان یونس کی طرف جانے والے فلسطینیوں کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا تھا۔