اسٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان چار نومبر کو کرے گا اور اس موقع پر شرح سود میں دو سے ڈھائی فیصد تک کمی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے یکم نومبر کو شرح سودمیں2سے2.5فیصدتک کمی کاامکان روشن ہے ، مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنر اسٹیٹ بینک کی زیرصدارت ہو گا۔ مائیکرو،میکرواکنامک صورتحال سمیت بین الااقوامی حالات کاجائزہ لیاجائےگا۔
اکتوبرمیں مہنگائی6.5فیصد تک آنے کی پیشگوئی ہے ، رئیل انٹرسٹ ریٹ 11 فیصد زائد ہے ،اسٹیٹ بینک بڑی کمی کی پوزیشن میں ہے،روپیہ مستحکم اورملکی زرمبادلہ ذخائر 30 ماہ کی بلندترین سطح پر ہیں۔ بینکرز کا کہنا تھا کہ بینکس ان دنوں کائبور ریٹ سے نیچے14.5فیصد پر قرضے دے رہے ہیں،تاجروں کی نمائندہ تنظیموں کےشرح سود میں 4 سے 5 فیصد کمی کے مطالبات سامنے آ رہے ہیں، اس وقت بنیادی شرح سود17اعشاریہ5 فیصدپرہے۔