وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسموگ پرمشترکہ کاوشوں کےلیےانڈین پنجاب کےسی ایم کوخط لکھنے کا اعلان کردیا۔
لاہورمیں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ لاہورمیں آج کل اسموگ کا مسئلہ ہے،جب تک دونوں پنجاب مل کراقدام نہیں کرتے ہم اسموگ سے نہیں لڑ سکتے،اسموگ کے معاملے پر بھارت کے ساتھ ڈپلومیسی کی ضرورت ہے، اسموگ کا مسئلہ سیاسی نہیں انسانی ہے۔
وزیراعلی نےدیوالی کے تہوار پرہندو برادری کو مبارک باددیتے ہوئے اقلیتی برادریوں کےلئےخصوصی کارڈ کے اجراء کااعلان کیا،،وزیراعلیٰ نے 1400ہندو خاندانوں میں15ہزار روپےکےچیک تقسیم کیے ۔
لاہورکےگرد جدید ٹیکنالوجی سے گرین رنگ بنانےکا فیصلہ
مریم نواز نے لاہورکےگرد جدید ٹیکنالوجی سے گرین رنگ بنانےکافیصلہ کیا ہے،پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نےکہا ہےکہ لاہورگرین ماسٹرپلان کے تحت درختوں کی دیوار بنائی جائے گی،درختوں کا حفاظتی حصاربنا کرکاربن کی روک تھام اور آکسیجن کی مقدار بڑھائی جائے گیہر درخت کی جیو ٹیگنگ بھی ہوگی،صنعتوں کے اشتراک عمل سے شجرکاری بڑھائی جائے گی،
تعلیمی اداروں اور طلبا کو بھی گرین فورس بنانےکی ہدایت
وزیراعلی نے تعلیمی اداروں اور طلبا کو بھی گرین فورس بنانےکی ہدایت کی ہے،سموگ کے3ماہ میں تعلیمی اداروں کوخاص طورپرگرین پراجیکٹس میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ فضائی آلودگی پھیلانے پر 2 فیکٹریاں سیل ، 2لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا،جبکہ 3 بھٹے اور پلاسٹک پگھلانے والے4 پلانٹ بھی مسمار کردئیے گئے،ماحولیاتی خلاف ورزیوں پر پنجاب حکومت کا آپریشن کلین اپ جاری ہے،ریت اورمٹی کی ٹرالیوں کو ترپال سے ڈھانپ کر منتقل کیاجائےگا۔