لبنان کے عسکری ونگ حزب اللہ نے اسرائیلی اہداف پر میزائل حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔
لبنانی میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں اور اسرائیلی اہداف پر مزید میزائل حملے کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ اسرائیل کا شمالی غزہ کے شہریوں کو انخلا کا ایک اور الٹی میٹم
حزب اللہ کے میزائل حملوں میں ایک اسرائیلی ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں اور اسرائیلی انٹیلیجنس اسٹیشن بھی تباہ ہو گیا ہے۔
لبنان اور اسرائیلی بارڈ پر قائم اسرائیلی ملٹری پوسٹ پر حزب اللہ کی جانب سے اپنا جھنڈا بھی لہرا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ ایرانی وزیر خارجہ کی دوحہ میں حماس چیف اسماعیل ہنیہ سے ملاقات
حزب اللہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں الرحب کے مقام پر اسرائیلی مرکاوا ٹینک کو گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنانے اور وہاں جانی نقصان کی تصدیق بھی کی گئی۔
⚡️#BREAKING Hezbollah releases a statement saying they “targeted with guided missiles a Merkava tank at the Raheb site, which led to it being directly hit and its crew being killed and wounded.”
— War Monitor (@WarMonitors) October 15, 2023
دوسری جانب اسرائیلی ڈیفنس فورسز ( آئی ڈی ایف ) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ لبنان کی جانب سے شمالی سرحد پر تعینات ہمارے فوجیوں پر ٹینک شکن میزائل داغا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران شام اور حزب اللہ کو حملوں پر اکسا رہا ہے۔