پاکستان کو نشے کی لعنت سے نجات دلوانے کیلئے حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے منشیات فروشوں کیخلاف سخت کاروائی کا آغاز کیا۔
ستمبر 2023 سےجاری اب تک آپریشنز کےدوران متعلقہ اداروں نےملک بھر سے 1053.820 میٹرک ٹن منشیات ضبط کیں اور 2107منشیات فروشوں کوگرفتارکیا۔
سیکیوٹی فورسز نے اکتوبر کےدوران ملک بھرسے 1.502 کلوگرام ہیروئن، 708.17 کلو گرام ہشیش، 71.205 کلوگرام میتھ، 144.6 کلو گرام افیون جبکہ 279.256 کلو گرام دیگر منشیات ضبط کیں۔
اسکےعلاوہ متعلقہ اداروں نےاکتوبر کےدوران ملک بھرسے 1204.733 میٹرک ٹن منشیات ضبط کیں اور 49 منشیات فروشوں کوگرفتارکیا۔
سیکیوٹی فورسز نے اکتوبر کےدوران بلوچستان سے 327کلو،خیبرپختونخواہ سے 205.87 کلو،گلگت بلتستان سے 32.605 کلو، پنجاب سے 396.191 کلو جبکہ سندھ سے 243.067 کلومنشیات ضبط کیں۔
ملک کومنشیات سےمکمل پاک کرنےکیلئے متعلقہ ادارے اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔