پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے مایہ ناز بیٹر فخر زمان کو سینٹرل کنٹریکٹ اور وائٹ بال سکواڈ سے ڈراپ کرنے پر ردعمل جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا اور دورہ زمبابوے کے لئے قومی سکواڈز کا اعلان کر دیا گیا ہے جن میں سے فخر زمان کو ڈراپ کیا گیا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ محسن نقوی نے فخر زمان کو سنٹرل کنٹریکٹ نہ دینے کی وجہ بتادی
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان بھی کردیا ہے جس میں کئی کھلاڑیوں کی تنزلی ہوئی ہے، شاہین آفریدی اے کیٹگری سے بی کیٹگری میں چلے گئے ہیں جبکہ فخر زمان اور سرفراز احمد کو سینٹرل کنٹریکٹ سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ قومی وائٹ بال ٹیم کے نئے کپتان اور نائب کپتان کا اعلان کر دیا گیا
سابق کپتان راشد لطیف نے فخر زمان کو ڈراپ کیے جانے کے معاملے پر سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک خصوصی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے مایہ ناز بیٹر کی تصویر کے ساتھ معروف شاعر فیض احمد فیض کا شعر تحریر کیا۔
محمد عامر نے فخر زمان کو ڈراپ کرنے پر بڑا بیان جاری کر دیا
راشد لطیف نے اپریل 2023 میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی جانب سے پلئیر آف دی منتھ قرار دیے جانے کے بعد شائع کی جانی والی فخر زمان کی تصویر پوسٹ کی۔
فخر زمان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں دو سنچریاں اور پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ ملنے کے بعد آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا تھا۔
راشد لطیف نے کیپشن میں لکھا کہ
’’ متاع لوح و قلم چھن گئی تو کیا غم ہے
کہ خون دل میں ڈبو لی ہیں انگلیاں میں نے
زباں پہ مہر لگی ہے تو کیا کہ رکھ دی ہے
ہر ایک حلقۂ زنجیر میں زباں میں نے ‘‘۔