چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے محسن نقوی نے پاکستان کے مایہ ناز سپنر ساجد خان کو سنٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے جلد خوشخبری ملنے کا عندیہ دے دیا۔
یاد رہے کہ ساجد خان نے انگلینڈ کیخلاف سیریز میں 21.10 کی اوسط سے 19 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کو جتوانے میں اہم کردار ادا کیا جس پر انہیں مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ساجد خان کی بہترین باولنگ پر چئیرمین پی سی بی محسن نقوی انتہائی خوش ہوئے اور انہوں نے کھلاڑیوں سے میٹنگ کے دوران ساجد خان سے خصوصی ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران محسن نقوی نے ساجد خان کو بہترین بولنگ پر سراہا اور ان سے خون میں لت پت شرٹ بھی مانگی۔
لازمی پڑھیں۔ محسن نقوی نے ساجد خان سے ’ خون میں لت پت شرٹ ‘ مانگ لی
محسن نقوی کا ساجد خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کو خوشی دی، آپ کا حق کوئی نہیں مارسکتا، سنا ہے آپکو تین سال میں سنٹرل کنٹریکٹ نہیں ملا، آپ کو جلد خوش خبری ملے گی ، گھبرانا نہیں۔