لاہور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی اور بلے کے انتخابی نشان سے متعلق درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔
لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی اور بلے کے انتخابی نشان سے متعلق کیس کے حوالے سے کاز لسٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ درخواستوں پر یکم نومبر کو سماعت کرے گا۔
لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی نے نااہلی اور پارٹی عہدے سے ہٹانے کے خلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
یاد رہے کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق حتمی فیصلہ کرنے سے روک رکھا ہے۔