پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہےکہ ٹاس ہارنے کے بعد بھی میچ جیتے جس پربہت مطمئن ہوں۔
انگلینڈسےٹیسٹ سیریزجیتنے کےبعد پریس کانفرنس کرتے ہوئےکپتان شان مسعودکاکہنا تھا کہ میڈیا،فینز اور ہم سب چاہتے ہیں پاکستان جیتے اور آگے جائے،مشکل وقت میں ہمدردی دکھانا اورایک دوسرا کا ساتھ دینا چاہئے۔
سب سے بڑا دکھ یہی تھاکہ میری کپتانی میں چھ میچزہارےتھے،کپتانی ایک ذمہ داری ہے،اس پر بہت سی ذمہ داریاں ہوتی ہے،ٹیم سلیکشن اور فیصلوں کی ذمہ داری ہوتی ہے،یہ بڑا اعزاز بھی ہوتا ہے،کپتانی کی کرسی کی جو ڈیمانڈ ہوتی ہےاسے پوری کرنے کی ضرورت ہے،
مزیدکہا جہاں بھی کھیلنا ہےاس کنڈیشنز سے ایڈجسٹ ہونا پڑتا ہے،چاہے گرین وکٹ پرکھیلیں یا اسپن وکٹ پرنتیجہ نکالنا ہمارا کام ہے،بڑی ٹیم بننے کیلئےہرطرح کی کنڈیشنزمیں کھیلنا ہوتا ہے،ٹاس ہارنے کے بعد بھی میچ جیتے جس پربہت مطمئن ہوں،اسپنرنعمان علی اور ساجد نے بہت اچھی بولنگ کی،سلیکشن کمیٹی کیساتھ بیٹھ کرمستقبل کی سیریز پرسوچ بچار کرینگے۔