حکومت نے بیرون ملک سے گاڑیوں کی عارضی درآمد سے متعلق قوانین میں ترامیم کا فیصلہ کرلیا۔ ایف بی آر نے کسٹمز رولز 2001 ک میں ترامیم کا مسودہ جاری کر دیا۔ سیاح کو 3 ماہ کیلئے بغیر ڈیوٹی گاڑی پاکستان میں رکھنے کی اجازت ہوگی۔
ایف بی آر حکام کے مطابق حکومت نے بیرون ملک سے گاڑیوں کی عارضی درآمد سے متعلق قوانین میں ترامیم کا فیصلہ کرلیا۔ ایف بی آرنے کسٹمز رولز 2001 میں ترامیم کا مسودہ جاری کر دیا۔ سیاح کو 3 ماہ کیلئے بغیر ڈیوٹی گاڑی پاکستان میں رکھنے کی اجازت ہوگی۔
دستاویز کے مطابق متعلقہ شخص کو گاڑی کی اونرشپ تبدیل نہ کرنے کا ڈکلیئریشن جمع کرانا ہوگا۔ 3 ماہ بعد گاڑی واپس برآمد نہ کرنے کی صورت میں پیشگی بینک گارنٹی جمع کرانا ہوگی۔ ایک ہی گاڑی دوبارہ پاکستان آنے کی صورت میں عارضی قیام کی مدت صرف 14 دن ہوگی البتہ فارن ٹور ایجنسی کی گاڑی کو سال میں دوسری بار بھی تین ماہ کے قیام کی اجازت ہوگی۔
امپورٹر کی خرابی صحت یا گاڑی کے حادثے کی صورت میں 6 ماہ قیام کی اجازت ہوگی تاہم اس صورت میں سیاح کسٹمز کلیکٹر کو ایک نئی بینک گارنٹی فراہم کرنے کا پابند ہوگا، بینک گارنٹی فراہم نہ کرنے کی صورت میں گاڑی محکمہ کسٹمز کےحوالے کرنا ہوگی، امپورٹر کے پاس کسٹمز ڈیوٹیز ادا کرکے وزارت تجارت سے پرمٹ حاصل کرنے کا آپشن ہوگا۔