آزاد ریاست جموں وکشمیر کے 77 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں صدر آزاد کشمیر،بیرسٹر سلطان محمود اور وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے آزاد کشمیر کا قومی پرچم لہرایا، آزاد کشمیر پولیس کے جاق وچوبند دستے نے آزاد کشمیر کے قومی پرچم کو سلامی پیش کی ۔
تفصیلات کے مطابق تقریب میں وزرا حکومت ، سابق وزرائے اعظم ،اپوزیشن لیڈر ،سیاسی وسماجی قیادت اعلی سول و فوجی بیوروکریسی کے علاؤہ عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹننٹ جنرل شاھد امتیاز ،کمانڈر چنار ڈویژن میجر جنرل محمدعرفان چیف سیکرٹری آزاد کشمیر داؤد بڑیچ،انسکیٹر جنرل پولیس رانا عبدالجبار نے بھی تقریب میں شرکت کی ، تقریب میں کشمیری بچوں نے کشمیری ترانے پیش کر کہ شرکا سے خوب دار وصول کی ۔
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آذاد جموں وکشمیر کی آزادی کا جشن مناتے ہمیں 77 سال ہوچکے ہیں لیکن ہماری آزادی تب مکمل ہوگی جب مقبوضہ کشمیر بھی آزاد ہوگا ، کشمیر کی خصوصی حیثیت کے آرٹیکل تبدیل کرنے سے کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بنے گا ،بھارت کو کشمیریوں کو حق آزادی دینا ہوگا
مودی کو کشمیر بھی بری طرح شکست ہوچکی ہے کشمیریوں نے مودی کے کشمیر اور مسلم دشمن پالیسی کو مسترد کر دیا ہے ۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے کہا کہ پوری قوم کو 77 ویں یوم تاسیس آزاد ریاست جموں و کشمیر کی مبارک پیش کرتا ہوں، آج ظالم ڈوگرہ سے آزادی کی جدوجہد کےعازیوں اور شہدا ہ کو یاد رکھنے اور سلام پیش کرنے کا دن ہے ، تقسیم ہند کے وقت ریاست کے ساتھ ڈوگرہ حکمران نے انصاف نہیں کیا ،ریاست کی غالب مسلم اکثریتی حیثیت کے پیش نظر اس کا الحاق پاکستان سے ہونا تھا ، آج کے دن ہم ان قبائیلی مجاھدین کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جو ہماری درخواست پر ہماری آزادی کی تحریک میں ہماری مدد کو آئے ، افواج پاکستان نے دفاع کشمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کا ثبوت کشمیر کی سرزمین پر شہید ہونے والے پاک فوج کے لاتعداد شہدا ہیں ، آج آزادی کے 77 برس گزرنے چکے ہیں اور آزاد کشمیر آزادی کے بعد سے ترقی کی راہ پر کافی آگے نکل چکا ہے ، آزاد کشمیر کی آزادی اس وقت تک ادھوری ہے جب تک مقبوضہ کشمیر بھی ہماری طرح آزاد نہیں ہو جاتا ۔ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی آبادی کا تناسب تبدیل کیا جا رہا ہے ،لیکن ہم یہ نہیں ہونے دیں گے ۔