نیب کی24ویں سالانہ ڈی جیزکانفرنس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئی ہے ، 24ویں سالانہ ڈی جیزکانفرنس کی صدارت چیئرمین نیب نذیراحمدبٹ نےکی ۔
قومی احتساب بیورو پاکستان(نیب) کے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق گزشتہ6ماہ کےدوران ریکارڈ4کھرب روپےسےزائدکی ریکوری کی ہے، مالیاتی اسکینڈلزکےمتاثرین کوجلدریلیف دینےکی کوششیں جاری رکھنےکاعزم کیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب میں اس وقت724تحقیقات اور217تفتیش کےمقدمات پرکام جاری ہے،نیب نےجنوری سے اب تک16429شکایات کو نمٹایا گیا ہے، نیب مقدمات میں ملوث50اشتہاری اور78مفرورملزمان کوگرفتارکیاگیا ہے۔