پاکستان پیپلز پارٹی نے امجد حسین ایڈووکیٹ کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق امجد حسین ایڈووکیٹ اس وقت پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر بھی ہیں۔ امجد حسین ایڈووکیٹ دوسری مرتبہ گلگت بلتستان اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں اور پارٹی قیادت نے انہیں وزیراعلیٰ کے منصب کے لیے موزوں امیدوار قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی 13 نشستیں ہیں جبکہ حکومت بنانے کیلئے 17 سیٹیں درکار ہیں ۔




















