لاہورہائیکورٹ نےسابق وزیرپرویز الہی کےاہل خانہ راسخ الہی اور تحریم الہی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتیں منسوخ کروانےکیلئے ایف آئی اے کی جانب سے دائردرخواستیں خارج کردیں۔
ایف آئی اےکی درخواست پر جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے سماعت کی راسخ الہی،تحریم الہی سمیت دیگرعدالت میں پیش ہوئےعدالت نےایف آئی اےکی ضمانتیں خارج کرنےکی درخواستیں مسترد کردیں۔
ایف آئی اے نےمنی لانڈرنگ کےمقدمہ میں راسخ الہی سمیت دیگرکی عبوری ضمانتوں کو منظورکرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا جس میں موقف اختیارکیا تھا کہ ملزمان کیخلاف منی لانڈرنگ کےشواہد موجود ہیں ٹرائل کورٹ نےحقائق کے برعکس ضمانتیں منظور کیں،عدالت ضمانتیں منظورکرنےکا اقدام کالعدم قرار دے
یاد رہے کہ لاہور کی سیشن عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہٰی، راسخ الہٰی اور زارا الہٰی کو ایک، ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے عبوری ضمانتیں منظور کی تھیں۔