پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر میر حمزہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل انجری کا شکار ہوگئے۔
خیال رہے کہ انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم ، سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ کی تیسرے میچ سے متعلق میٹنگ ہوئی ہے جس میں ٹیم مینجمنٹ اسپنر کی جگہ ایک فاسٹ بولر شامل کرنے کی خواہاں تھی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ زاہد محمود کی جگہ فاسٹ باؤلر میر حمزہ یا محمد علی کو زیر غور لایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میر حمزہ کے مکمل فٹ نہ ہونے کے باعث راولپنڈی ٹیسٹ کےلیے ٹیم میں شمولیت کے امکان کم ہے اور وہ ٹریننگ سیشن میں بھی موجود نہیں۔
میر حمزہ کی کمر کے نچلے حصے میں سوزش کی نشاندہی ہوئی ہے جس کے بعد میڈیکل پینل کی جانب سے ان کے ٹیسٹ کروائے گئے ہیں اور حتمی رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔