انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آج بھی برقرار ہے۔
کارباری ہفتے کے دوسرے روز تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 277 روپے ، 60 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر 11 پیسے سستا ہوا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر مہنگا ہو گیا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، منگل کا کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 237 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس میں تھوڑی دیر بعد زبردست تیزی آ گئی ، بعد ازاں 100 انڈیکس میں 730 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس تاریخ کی بلند تری 86 ہزار 787 کی سطح پر پہنچ گیا۔