وطن کی محبت میں جان نچھاور کرنا پاک فوج کے بہادر جوانوں کی پہچان ہے
پاک فوج کے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملک کا پرچم سر بلند کیا ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
وطن کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم شہداء کی قربانیوں سے پاکستان کی بنیاد مضبوط ہوئی ان کے عزم اور حوصلے ہمیشہ زندہ رہیں گے
سپاہی محمد ثقلین بھی انہی شہداء میں سے ایک ہیں جو انتہائی نڈر سپاہی تھے اور وطن عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا
سپاہی محمد ثقلین نے 25 اور 26 اگست 2024 کی درمیانی شب کو بلوچستان کے ضلع موسی خیل میں دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے وطن کے دفاع میں شہادت کا رتبہ حاصل کیا،سپاہی محمد ثقلین شہید نے سوگواران میں والد، بیوہ اور بچے چھوڑے،سپاہی محمد ثقلین کا تعلق سرگودھا سے ہے
سپاہی محمد ثقلین شہید کےلواحقین نے اپنے احساسات اور جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ؛میرا بیٹا بچپن سے ہی بہت ذہین اور محنتی تھا،میرے بیٹے کو بچپن سے ہی فوج میں بھرتی ہونے کا بہت شوق تھا اور ملکی دفاع کےلئےہمہ وقت تیاررہتا تھا،میرا بیٹا بہت نڈر اور بہادر تھا اور بہادری سے شہادت قبول کی،بیٹے کی شہادت کی خبرسنتے ہی میں نے دو رکعت شکرانے کے نفل ادا کیے اور اس کے لیے جنت میں اعلی مقام کی دعا کی۔
مجھے اپنے بیٹے کے شہید ہونے پر بہت دکھ ہے مگر فخر ہے کہ وہ ملک کے لیے شہید ہوا اور ہمیشہ کے لیے زندہ ہے، میں اپنے باقی چار بیٹوں کو بھی ملک پر قربان کرنے کے لیے تیار ہوں،
شہید کے بھائی کا کہنا ہےکہ ان کی بہت کمی محسوس ہوتی ہے،وہ بہت اچھی صلاح دیتا تھا اور سمجھاتا تھاکہ سب گھروالوں کابہت خیال رکھنا ہے،ہمیشہ سے خواہش تھی کہ وہ اپنے ملک کے لیے شہید ہو،مجھے انکی شہادت کا بہت دکھ ہےلیکن خوشی ہےکہ اللہ نے اسکو شہادت کا رتبہ عطا کیا۔
بھائی کی شہادت کے بعد سے علاقے میں ہماری عزت بہت بڑھ گئی ہے،مجھے اپنے بابا کی بہت یاد آتی ہے اور انکی کمی کوئی پوری نہیں کر سکتا،
مرحوم کے بیٹے نے کہا میرے بابا کی خواہش تھی کہ میں بڑا ہو کر پاک فوج میں بھرتی ہوں اور انکی طرح ملک کی خدمت کروں،میرے بابا ہم دونوں بھائیوں سے بہت پیار کرتے تھے،جب بھی میرے بابا گھر آتے تھے تو ہمیں گھمانے لے جاتے تھے اور ہماری ہر خواہش پوری کر دیتے تھے،جب تک اس پاک سرزمین کے بہادر سپوت موجود ہیں پاکستان پر کوئی آنچ نہیں آسکتی
سپاہی محمد ثقلین شہید کی بے لوث قربانی ہمارے لیے فخر کا باعث ہے اور ان کا نام تاریخ کے سنہرے صفحات میں ہمیشہ جگمگاتا رہے گا
ان عظیم سپاہیوں کی قربانیاں پاکستان کی حفاظت کی ضمانت ہیں اور ان کی بے مثال بہادری کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔