چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے کا اپنی فیملی سے رابطے میں نہیں ہے جبکہ مجموعی طور پر سے 5 لوگوں کے ساتھ ہمارا رابطہ نہیں ہے۔
نمائندہ خصوصی سماء سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ تاحال نہیں کیا، ہمارے چند دستیاب ارکان آج پارلیمنٹ اسمبلی ہاؤس جائیں گے، فضل الرحمان کو اپنی پارٹی کے فیصلوں سے بھی آگاہ کریں گے۔
تحریک انصاف نے فضل الرحمان سے ملاقات کے لئے وفد تشکیل دے دیا، وفد میں بیرسٹر گوہر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور اسد قیصر شامل ہیں۔ وفد کی ملاقات کچھ ہی دیر میں فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہوگی۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان سے آج آئینی ترمیم پر مشاورت کریں گے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے 11 ارکان کا پارٹی سے رابطہ نہیں ہوپا رہا، جن میں 2 سینیٹرز اور 8 سے 9 ارکان قومی اسمبلی شامل ہیں۔
سینٹرز میں فیصل سلیم اور ڈاکٹر زرقا تیمور سہروردی جبکہ اراکین قومی اسمبلی میں زین قریشی، ظہور قریشی، برگیڈئیر ر اسلم گھمن سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔ عثمان علی، ریاض فتیانہ مقداد حسین ،چوہدری الیاس سے بھی رابطہ نہیں۔ اورنگزیب خان کھچی اور مبارک زیب خان بھی ربطے سے باہر ہیں۔