پاکستان کسٹمز نے کراچی ائرپورٹ کے بین الاقوامی ڈاکخانے پر تین مختلف کارروائیوں میں تین کروڑ چالیس لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔
کسٹمز حکام نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایر پورٹ کے بین الاقوامی میل آفس چھاپہ مارکر بنکاک سے آنیوالے پارسل سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی تین کلوآٹھ سو گرام مارجوانا نامی مشیات برآمد کرلی ۔۔ دوسری کارروائی میں بھی بنکاک سے آنے والے پارسل سے چالیس لاکھ روپے مالیت کی مارجوانا برآمد ہوئی ۔۔۔ دونوں پارسل کراچی میں ڈی ایچ اے کے رہائشیوں کے نام پر بک کرائے گئے تھے ۔ تیسری کارروائی میں حیدرآباد سے سعودیہ کے لئے بک پارسل سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا ایک کلو گرام کرسٹل آئس پاؤڈربرآمد کیاگیا ۔ منشیات پارسل میں موجودکتابوں میں چھپائی گئی تھی ۔ نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔