چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں دوسری وضاحت پر رجسٹرار سے جواب طلب کرلیا ۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کو مخصوص نشستیں دینے کے معاملے پر سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے جمعہ کو دوسری وضاحت جاری کی تھی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے دوسری بار وضاحت الیکشن کمیشن کی درخواست پر دی گئی جس میں ججز کی جانب سے کہا گیا تھا کہ مخصوص نشستوں کا مختصر فیصلہ جاری ہونے کے بعد ہوئی ترمیم کا الیکشن کمیشن پابند نہیں، فیصلے پرعمل کرنا ہو گا۔
لازمی پڑھیں۔ پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کا معاملہ، سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز کی ایک اور وضاحت جاری
8 ججز نے رائے دی کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے 12 جولائی کا فیصلہ غیرمؤثر نہیں ہوسکتا ، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا اطلاق ماضی سے نہیں ہوگا اور الیکشن کمیشن مزید کوئی وضاحت مانگے بغیر عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا پابند ہے۔
ہفتہ کو معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے سپریم کورٹ کے رجسٹرار اور ویب سائٹ منیجر سے جواب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے ڈپٹی اور اسسٹنٹ رجسٹرار کو وضاحت کے لیے نوٹس جاری کیا ہے جس میں استفسار کیا گیا کہ اصل فائل جمع کئے بغیر وضاحت کیسے جاری ہوئی؟ اور بغیر اصل فائل جمع کرائے وضاحت ویب سائٹ پر کیسے آئی؟۔