خصوصی پالیمانی کمیٹی نے26 نکات پر مشتمل 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی متفقہ منظوری دیدی ہے جس کے بعد وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج شام ساڑھے سات بجے طلب کر لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس دوران آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی جبکہ دوسری جانب ایوان صدر میں وزیراعظم شہبازشریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں مجوزہ آئینی مسودے پر بات چیت کی گئی ۔