سوات اور مالاکنڈ کےمختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ ،طلباء اور طالبات کی کور کمانڈر پشاور سے سوات میں تفصیلی نشست ہوئی ہے۔
سوات میں منعقدہ نشست میں طلباء اورطالبات نےکورکمانڈرپشاورلیفٹیننٹ جنرل عمراحمد بخاری سے صوبے میں امن و امان کے حوالے تفصیلی گفتگوکی، طلبہ کو خیبرپختونخوا میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں میں پاک فوج اورفرنٹیئر کور کے کردار کےحوالےسےآگاہ کیا گیا۔
طلبہ سےخطاب کرتے ہوئےکورکمانڈرپشاور نےنئی نسل کی پاکستان اوربالخصوص خیبرپختونخواہ میں امن اورترقی کے لئےاہم کردار پےروشنی ڈالی،کورکمانڈرپشاور نےطلباء اورطالبات کو جدید ٹیکنالوجی اورسوشل میڈیا کے مثبت استعمال پر زور دیا۔
اس موقع پر طلبہ نےپاک فوج اورفرنٹیئرکورنارتھ کو امن وامان کے قیام اوراس سلسلہ میں دی جانے والی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔