سرکاری خزانے کی بچت کیلئے پنجاب حکومت کا اپنی ملکیتی انشورنس کمپنی کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔
محکمہ خزانہ کو قواعد و ضوابط اور دستاویزی کارروائی مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے، محکمہ خزانہ پنجاب کو انشورنس کمپنی کے قیام کیلئے دستاویزی کاروائی مکمل کرنے، میمورنڈم، آرٹیکل آف ایسوسی ایشن اور ایچ آر سے متعلق بھی تیاری کی ہدایت کردی گئی۔
انشورنس کمپنی کے قیام سے پریمیم کی مد میں سالانہ اربوں روپے کی بچت ہوگی، کمپنی پنجاب حکومت کے لائف انشورنس پیکج اور دیگر معاملات کو چلائے گی، ہیلتھ اور لائف انشورنس سمیت دیگر معاملات نئی کمپنی چلائے گی۔
کمپنی کے قیام کیلئے70 کروڑ بطور کیپٹل اور دیگر معاملات کیلئے30 کروڑ کے فنڈز کی منظوری بھی دیدی گئی۔ خیال رہے کہ موجودہ انشورنس کمپنیوں کو پریمیم کی مد میں سالانہ اربوں روپے ادا کیے جارہے ہیں۔