پنجاب کے وزیرخزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پنجاب پنشن فنڈز میں اسامیوں کے لیے اشتہار، پنشن اسکیم کیلئے پورٹل کی تیاری اور پنشن مینجمنٹ سسٹم کی تنصیب کی منظوری کافیصلہ کرلیا ۔
وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کی زیرصدارت پنجاب پنشن فنڈ کا اڑتالیس واں اجلاس محکمہ خزانہ کے کمیٹی روم میں ہوا جس میں چار نکاتی ایجنڈا زیر بحث لایا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب پیشن فنڈ کے تحت انویسٹمنٹ مینجمنٹ سروسزکا آغاز کیا جاچکا ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ہیومن ریسورس کمیٹی کی سفارشات پر پنشن فنڈ میں خالی اسامیوں پر بھرتیوں کے لیے مقررہ شرائط پر نظرثانی کے بعد تعلیم کے ساتھ اضافی قابلیت اور متعلقہ تجربے کا اضافہ کیا جارہا ہے۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ شرائط پوری کرنے والے نامزد درخواست گزاروں کی تعیناتیوں سے متعلق حتمی فیصلہ کمیٹی کرے گی۔
اجلاس میں پنجاب پنشن فنڈز میں اسامیوں کے لیے اشتہار، پنشن اسکیم کیلئے پورٹل کی تیاری اور پنشن مینجمنٹ سسٹم کی تنصیب کی منظوری کا فیصلہ کیا گیا۔