پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپنر ساجد خان کا کہنا ہے کہ جو روٹ دنیا کے بہترین بیٹر ہیں، ان کو آؤٹ کر کے خوشی ہوئی۔
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی سپنر ساجد خان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں ابرار احمد انجرڈ ہوئے تو ٹیم میں بلایا گیا تھا لیکن نصیب کی بات ہے بنگلہ دیش کیخلاف چانس نہیں ملا تھا۔
قومی سپنر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ اٹیکنگ کرکٹ کھیل رہا تھا ، چائے کے وقفہ کے بعد ہم نے پلان تبدیل کیا، اس وکٹ پر کچھ نہیں ہے، تیز گیند کرنے پر کچھ نہ کچھ ملے گا، بروک کیخلاف پلان بنایا تھا، رضوان بھائی سے مشاورت کی۔
ساجد خان کا کہنا تھا کہ میں بہت چھوٹی عمرسے کرکٹ کھیل رہا ہوں، کوئی کسی کو باہر نہیں کرسکتا، یہ میرا یقین ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں جلد سے جلد وکٹیں لینے کی ضرورت تھی، یہی چیزہم نے بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں مس کی تھی، اگر ہم انگلینڈ کیخلاف 90 سے 100 رنز کی لیڈ لے لیں تو فائدہ ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے انگلینڈ کو 300 رنز کا ہدف دیا تو ہم میچ جیت سکتے ہیں۔