وزیراعظم شہباز شریف نے ایس سی او سربراہی اجلاس کی صدارت کرنا اپنے لیے اعزاز قرار دے دیا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پاکستان کے پالیسی بیان میں ایس سی او کی جانب سےعلاقائی استحکام میں تعمیری کردار کی عکاسی کی گئی، کثیر الجہتی تعاون اور عالمی اقتصادی نظام کی اصلاحات پر زور دیا گیا ۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ علاقائی تعاون، اقتصادی اکٹھ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات کے خلاف اقدامات کا احاطہ کیا گیا۔
شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ ایس سی او کی مشترکہ کوششوں سے خطے کے عوام کے لیے روشن مستقبل تعمیر کیا جا سکتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی صدارت کرنا ایک اعزاز ہے، کانفرنس میں عالمی قوانین کے برعکس یکطرفہ سخت اقدامات کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے۔