عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے دباؤ پر پاکستان ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے ایم ایل ون منصوبے کی لاگت میں تین ارب ڈالر سے زیادہ کمی کر دی گئی۔
باخبرذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کےایم ایل ون ریل منصوبے کیلئے چینی قرضے پر تحفظات کے اظہار کے بعد منصوبے کی لاگت میں تین ارب ڈالر سے زیادہ کمی کر دی گئی ہے۔اور پشاور تا کراچی ایم ایل ون منصوبہ نو ارب اسی کروڑ ڈالر کے بجائےاب چھ ارب ستر کروڑ ڈالر میں مکمل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پشاورتاکراچی1750کلومیٹر طویل ریل منصوبہ تین مرحلوں میں مکمل ہوگا،فیزون میں2.7 ارب ڈالر،فیزٹو2.6 ارب،فیز تھری میں1.4ارب ڈالر خرچ ہونگے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹرین کی آپریشنل اسپیڈ ایک سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کرکے ایک سو چالیس کلو میٹر فی گھنٹہ تک کر دی گئی۔ تمام پل نئے بنانے کے بجائے صرف مخصوص مقامات پر اپ گریڈیشن ہو گی،منصوبہ مکمل ہونےپرملک میں نئی ٹرینوں کی تعداد بڑھ کر134ہوجائےگی۔
ذرائع نے بتایا کہ ایم ایل ون منصوبےکے نظرثانی شدہ پی سی ون اورڈیزائن کی جلد منظوری کا امکان ہے۔وزیراعظم کےدورہ چین کےدوران منصوبے کی فنانسنگ میں پیش رفت متوقع ہے۔