پاکستان سٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس ) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کا مثبت اختتام ہوا۔
منگل کو ہنڈریڈ انڈیکس 579 پوائنٹس بڑھ کر 85840 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج مارکیٹ میں 24 ارب 40 کروڑ روپے مالیت کے 42 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔
اسٹاک تجزیہ کار کے مطابق آئندہ دنوں رزلٹ سیزن اور شرح سود گرنے کو لے کر سرمایہ کار سرگرم ہوئے۔