سندھ میں طلبا نے نگران حکومت سے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ لینے کا اعلان واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
کراچی پریس کلب کے باہر ایم ڈی کیٹ کے طلبا اور ان کے والدین کی جانب سے ٹیسٹ کے نتائج کی منسوخی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین نے نگران حکومت سے مطالبہ کیا کہ دوبارہ امتحان لینے کا اعلان واپس لیا جائے اور پیپر لیک میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔
درجنوں مظاہرین نے ایم ڈی کیٹ انتظامیہ کے خلاف نعرے بھی لگائے اور کہا کہ ہر سال ایم ڈی کیٹ میں بے ضابطگیاں دیکھی جاتی ہیں۔
محکمہ صحت سندھ نے ڈاؤ یونیورسٹی کو دوبارہ میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے ٹیسٹ لینے کا اختیار دے دیا ہے۔