جنوبی وزیرستان میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا ساؤتھ کے تعاون سے گومل زم ڈیم کے مقام پر میلے کا انعقاد کیا گیا،جس میں علاقے کے عوام نے بھرپور شرکت کی۔
پاک فوج اور فرنٹیئر کورخیبرپختونخواساؤتھ کی جانب سے جنوبی وزیرستان کےعوام کے لیےگومل زم ڈیم کےمقام پر"خوشیوں کے رنگ امن کے سنگ" کےعنوان سے ایک شاندارمیلہ منعقد کیا گیا۔اس میلےکا مقصد عوام کو تفریح فراہم کرنا اور علاقے میں امن کی فضاء کو فروغ دینا تھا۔
جنوبی وزیرستان، ٹانک،ڈیرہ اسماعیل خان، اورلکی مروت کےہزاروں افراد نے میلے میں شرکت کی۔میلے میں روایتی کھیلوں جیسے رسہ کشی، کشتی رانی، کبڈی، اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، جبکہ روایتی و ثقافتی کھانے کے اسٹالز نے لوگوں کی توجہ حاصل کی۔
میلےکی تفریحی شام میں غزل زار، روایتی موسیقی اور اتنڑ رقص کا خصوصی اہتمام کیاگیا، جس نے حاضرین کو محظوظ کیا،مختلف کھیلوں اور مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔اہل علاقہ نے میلے کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔