ذرائع کا کہنا تھا کہ مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے لیگل کمیٹی کا اجلاس آج نہ ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق ذیلی لیگل کمیٹی کا اجلاس ارکان کی مصروفیت کے باعث نہیں ہوا۔ خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے گزشتہ روز کے اجلاس میں لیگل کمیٹی قائم کی تھی۔
لیگل کمیٹی نے حکومت اور جے یو آئی کے مسودوں پر قانونی نکات کا جائزہ لینا تھاخصوصی پارلیمانی کمیٹی نے لیگل کمیٹی کو دو روز میں رپورٹ پیش کرنے کا کہا تھا لیگل کمیٹی کی بیٹھک کل ہونے کا امکان ہے خصوصی کمیٹی کا اجلاس بھی کل سہہ پہر کو ہوگا۔