چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سرکاری خرچ پر الوداعی عشایہ لینے سے معذرت کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے موقف اختیار کیا کہ الوداعی عشائیے پر20لاکھ روپےسے زیادہ کا خرچ آتا ہے۔ فل کورٹ ریفرنس کیلئے اٹارنی جنرل کو بھی دعوت کا مراسلہ ارسال کر دیا گیاہے ، مراسلہ اسسٹنٹ رجسٹرار کی جانب سے بھیجا گیا۔
مراسلے میں کہا گیاہے کہ فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر کو دن ساڑھے10بجے ہوگا،عام طور پرالوداعی عشائیہ دیا جاتا ہےمگرچیف جسٹس نےمعذرت کی ہے۔
چیف جسٹس نےسپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کےعشائیےکی دعوت قبول کرلی ہے لیکن سرکاری خرچ پرسپریم کورٹ کیجانب سےعشائیہ لینےسےانکارکیا ۔