قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے انگلینڈ کے ہاتھوں دردناک شکست کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پچ کو بہت آسان سمجھتے رہے ، ہم نے کوشش پوری کی کہ پہلی اننگز کو لمبا کھیلے ، ہماری اور انگلینڈ کی ٹیم ایک جیسی تھی ، انگلینڈ نے ہمیں سکھایا کیسے راستہ نکالنا ہے ۔
کپتان شان مسعود کا کہناتھا کہ میرانہیں خیال کہ اس سے زیادہ کیا مایوسی ہوگی کہ ہم ہار گئے، ہم نے بطور ٹیم دیکھنا ہے کہ کہا خامیاں ہیں ، ہمیں ایک ٹیم بن کر راستہ نکالنا ہے ، ہمیں پانچ دن کنڈیشنز کے حساب سے کھیلنا ہوگا ، ڈے فور فائیو میں ڈے ون والی پچ نہیں تھی ، امید تھی یہ پچ جلدی ٹوٹے گی ۔
ان کا کہناتھاکہ ہمیں وہ پراسس تلاش کرنا ہے جس سے ہم گیم میں رہ سکے، ہمیں کافی چیزیں سمجھ آگئی ہیں ، بیٹ بال کو ہم مقابلہ نہیں بناسکتے ۔ ہم ٹیسٹ میچ اتنے نہیں کھیلتے، ہم 10 یا 20 وکٹس نہیں لے پا رہے اور ہمارے کھلاڑی رضوان جو متواتر سکور کرنے والے بلے باز ہیں وہ سکور نہیں کر سکے ، ہم دوسرے ٹیسٹ میچ میں بہترین ٹیم اتاریں گے ، سکینڈ ٹیسٹ میچ میں کنڈیشنز کو دیکھ کر ٹیم کی سلیکشن ہوگی ، بابر اعظم پاکستان کے بیسٹ بلے باز ہیں ، ہم پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل ملتان میں نہیں تھے ، پانچ دن کے میچ میں کنڈیشنز تبدیل ہوتی رہتی ہیں ، اگر ہم انگلینڈ کو اپنے سکور کے قریب آؤٹ کرلیتے تو یہ اچھا ہوتا۔
ان کا کہناتھا کہ ابرار ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور اس کی حالت کافی خراب رہی ہے ۔