خصوصی پارلیمانی کمیٹی کاچھٹا ان کیمرااجلاس کل سوا12بجےطلب کر لیا گیا ہے22رکنی کمیٹی کے اجلاس کی سربراہی سید خورشید شاہ کریں گے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان بھی کمیٹی اجلاس میں شریک ہوں گے کمیٹی اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ شامل ہوں گے عبدالعلیم خان،راجا پرویز اشرف اور چودھری سالک بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع کیجانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں رانا تنویرحسین بھی اجلاس میں شریک ہوں گے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، بیرسٹرگوہر علی خان اور ڈاکٹر فاروق ستار بھی مدعو ہیں، اجلاس میں آئینی ترمیمی مسودے پر اتفاق رائے کی کوشش کی جائیگی۔