دنیا بھر کی طرح دماغی امراض کا دن فیروزوالا میں بھی منایا جا رہااور اس سلسلے میں سوشل سکیورٹی ہسپتال میں ذہنی صحت پر کنونشن منعقد کیا گیا ۔
دنیا بھر کی طرح فیروزوالا میں بھی ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے سوشل سکیورٹی ہسپتال میں ذہنی صحت کے موضوع پر کنونشن منعقد کیا گیا جس میں ڈاکٹر اشرف نظامی صدر پی ایم اے لاہور ۔پروفیسر ڈاکٹر سہیل رانا۔ پروفیسر ڈاکٹر نائلہ شفیق گجر سمیت ڈاکٹرز۔ میڈیکل پیرا۔ میڈیکل سٹاف کےساتھ سول سوسائٹی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
ترکیب کے اختتام پر سوشل سکیورٹی ہسپتال میں اچھی کارکردگی کرنے والے سٹاف میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے تقریب کے اختتام پر ریلی کی صورت میں واک کی گئی اور شہریوں کو ذہنی صحت کے متعلق اگاہی دی گئی اس موقع پر ڈاکٹرز نے لیکچر دیتے ہوے بتایا کہ حکومت ایسے اقدامات کرے جس سے شہریوں میں دماغی دباؤ کم سے کم بنے جس سے دماغی صحت ٹھیک ہوگی اور شہری خوشگوار اور پرسکون زندگی گزار سکے