قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ماحولیاتی تبدیلی کے اجلاس میں اسٹون کرشنگ سےنقصانات پر بحث ہوئی، حکومتی رکن کمیٹی شائستہ خان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ۔
اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی میں اسٹون کرشنگ سے نقصانات پر بحث پر خیبرپختونخوا سےممبر کلائیمیٹ چینج اتھارٹی فیصل امین گنڈاپور کی غیرحاضری پر ارکان کا سخت نارضگی کا اظہار کیا ہے۔
حکومتی رکن کمیٹی شائستہ خان نےوزیراعلیٰ کےپی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ، فیصل امین گنڈاپور کی غیرحاضری کو وزیراعلیٰ کے پی سے جوڑ تے ہوئے کہا کہ ممبر کلائمیٹ اتھارٹی اپنے بھائی علی امین گنڈاپورکی طرح من مانی کر رہے ہیں ۔
مسلم لیگ ن سے رکن کمیٹی شائستہ خان اسٹون کرشنگ سے آبائی علاقے میں تفریحی مقام ٹھنڈیانی روڈ کی خراب حالی پر پھٹ پڑیں راک کرشر نے علاقے کا ماحول تباہ کر دیا ہے وزیراعلیٰ کو احتجاج سے فرصت ہو تو صوبے کا کچھ سوچیں ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے میں اپنے والد کو کھو چکی ہوں ۔
حکومتی رکن کمیٹی شائستہ خان کا کہنا تھاکہ آپ سورج گلی یا ٹھنڈیانی روڈ کو دیکھیں اس کے حالات بہت برے ہیں،اس سب کی بنا پر چشمے گندے ہو رہے ہیں یہ جگہ ٹورسٹ اسپاٹ ہے ایسا رہا تو لوگ کیوں آئیں گے ایک دن کچھ سیل ہوتا ہے تو ڈی سی خود جا کر سیل توڑتا ہے علی امین جلسہ جلسہ کھیل رہے ہیں اوپر سے ان کے بھائی کو کے پی کے لئےیہاں ممبر بنایا ہوا ہے ۔
قائمہ کمیٹی نے ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں کاپ کانفرنس پر تمام تر حکومتی اخراجات کی تفصیلات پیش کی جائیں ۔