آئینی ترمیمی پیکج کے سلسلے میں پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس جمعہ ( کل ) کو طلب کر لیا گیا۔
پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے جس کی صدارت چیئرمین خصوصی پارلیمانی کمیٹی خورشید شاہ کریں گے جبکہ اجلاس میں آئینی ترمیمی پیکج سمیت پارلیمنٹ سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی۔
کمیٹی ارکان کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ، وزیردفاع خواجہ آصف اور راناتنویر اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ وفاقی وزیر عبد العلیم خان ، چوہدری سالک حسین اور راجا پرویزاشرف بھی شرکت کریں گے۔
یہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا پانچوں اِن کیمرا اجلاس ہوگا جس میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان ، چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر، ایم کیو رہنماؤں ڈاکٹر فاروق ستار اور امین الحق مدعو کیا گیا ہے۔
سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے جبکہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو، نوید قمر ، محموداچکزئی اور خالد مگسی بھی مدعو کئے گئے ہیں۔
اجلاس میں آئینی ترمیم سے متعلق حکومت اور جے یو آئی کے مسودے زیر غور آئیں گے جبکہ حکومت آئینی ترامیم پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کرے گی۔