سپریم کورٹ نے ایس سی او اجلاس کے دوران 3 روز کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے باعث عدالت عظمیٰ کی جانب سے 3 روز کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے3 روزہ چھٹیوں کے بعد سپریم کورٹ رولز کے تحت منظوری دی گئی جبکہ چھٹیوں کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تین روزہ تعطیلات کا اطلاق صرف سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد پر ہوگا۔
پرنسپل سیٹ اسلام آباد کےعلاوہ تمام صوبائی رجسٹریاں معمول کےمطابق کھلی رہیں گی۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے باعث 14 تا 16 اکتوبر تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔